بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
ترقی پانے کے بعد ذوالفقار علی گورائیہ نے بطور نائب تحصیلدار ڈاہرانوالہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔دریں اثناء جب چوہدری ذوالفقار علی گورائیہ اپنے محسن سابق ریونیو آفیسرچوہدری محمد جمیل کے ہمراہ جمعرات کی دوپہر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لئے ڈاہرانوالہ پہنچے تو دوست احباب نے انکا فقید المثال استقبال کیا ۔چوہدری ذوالفقار علی گورائیہ کا تعلق تحصیل ھارون آباد سے ھےاو انکی ڈاہرنوالہ میں عزیز و اقارب اور حلقہ احباب کی
بڑی تعداد میں موجود ھیں نائب تحصیلدار ڈاہرانوالہ نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت
چوہدری فیصل گورائیہ کے کزن ھیں جو علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری عطاء اللہ گورائیہ کے بیٹے ھیں۔