برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک ساْل کے دوران حیران کن اضافہ

 لندن (ای این آئی نیوز) برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک اور ان کی اہلیہ کی دولت میں ایک سال کے دوران  120ملین پاؤنڈز سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رشی سونک اوراکشتا مورتی نے دولت مند ہونے کی دوڑ میں برطانوی بادشاہ، کنگ چارلس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ان کی دولت کا زیادہ تر حصہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسلٹنگ کمپنی انفوسس میں حصہ داری پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ بادشاہوں کی ملکیت وسیع پیمانے پر ہوتی ہے جس میں مختلف ممالک اور محلات شامل ہیں، ان کا تخمینہ درجنوں ارب پاؤنڈ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم 35سالہ تاریخ میں سنڈے ٹائمز کی سالانہ دولت مندوں کی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے صف اول کے سیاستدان بھی بن گئے۔اس جوڑے کی دولت گزشتہ سال کے 529ملین پاؤنڈ سے 2024میں 651ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ ان کے خاندان کی دولت کا تخمینہ 730 ملین پاؤنڈزلگایا گیا ہے۔

  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views