میٹھادر میں پانی کی قلت
گزشتہ جمعرات مورخہ 16 مئی کو یوسی7 چیئرمین یاسر رضا اختری اور وائس چیئرمین و واٹر اینڈ سیوریج کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالقادر جیلانی نے میٹھادر میں پانی کی قلت کے باعث اے سی صدر ٹاؤن جناب انوار میمن صاحب، ایکسین صدر ٹاؤن کامل عثمانی اور سب انجینئر اسرار سے ملاقات کی تھی
جس میں ان افسران کی جانب سے باور کرایا گیا تھا کہ آتمارام پمپ، گئو گلی پمپ اور بمبئی بازار پمپ سے میٹھادر کو مقررہ وقت پر پانی سپلائی کیا جائے گا
لیکن افسوس کہ ایسا صرف 1سے2 دن ہی ہوا اور پھر سے میٹھادر کو پانی کی قلت کا سامنا ہے
اور ٹنکی مافیا اور گیلن کے ذریعے عوام کو پانی مسلسل بیچا جارہا ہے
آخر یہ کونسی مافیا ہے جس کے سامنے ڈیپارٹمنٹ اور افسران بےبس ہیں جسکی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور عوام ہر سطح پر احتجاج کرنے کے لئے تیار ہے
اہلیان میٹھادر کی متعلقہ اداروں سے فوری مداخلت کی درخواست ہے کہ میٹھادر کو کربلا بننے سے بچایا جائے