ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار ریفر سینٹر بنا ہوا ہے معمولی مریض بھی جاتا ہے تو ایک ہی جواب ملتا ہے کہ اس کو حیدرآباد لے جاؤ کروڑوں روپے کا بجٹ رکھنے کے باوجود یہاں غریب مریضوں کیلئے ادویات بھی مہیا نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل پیس لیڈر نیشنل ایمبیسیڈر فار یوتھ عمیر معین قائم خانی نے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے مذید کہا کہ سول ہسپتال کی نا اہلی کی وجہ سے بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹنڈوالہ یار میں 13 سے زائد معصوم بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے اگر ان بچوں کو بہتر صحت کی سہولیات ملتی تو میں نہیں سمجھتا کہ اتنی بڑی تعداد میں بچے ایک بیماری خسرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سول ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہوتی ہے کروڑوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود سول ہسپتال میں غریب مریضوں کے لئے ایک سرنج بھی دستیاب نہیں ہے وہ بھی مریض اپنے پیسوں سے باہر پرائیویٹ میڈیکل اسٹور سے خریدنے پر مجبور ہے ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اتنا بڑا سول ہسپتال کا بجٹ ہونے کے باوجود وہ پیسہ کہاں جاتا ہے کہاں خرچ ہوتا ہے سول ہسپتال میں تو کوئی سہولت نظر نہیں آ رہی ہے سول ہسپتال اس وقت کرپشن کا بازار بنا ہوا ہے کروڑوں روپے کا بجٹ آج تک سمجھ نہیں آ رہا کہا گیا ہم وزیر صحت عذرا پیچو، ایم این اے ذوالفقار عبدالستار بچانی، رکن سندھ اسمبلی سید ضیاء عباس شاہ رضوی اور امداد علی پتافی سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری سول ہسپتال میں جاری کرپشن کو روکا جائے اور کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کروائی جائے۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…