تھانہ اورنگی پولیس نے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کرنے والے اسکریپ ڈیلرز کے 2 ملزمان عبداللّه اور اصغر کو گرفتار کرلیا۔
کراچی (رپورٹ: ایاز خان) ایس ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او جمال لغاری نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر 08 بنگالی پاڑہ میں مکان کی بالائی منزل پر قائم گدام میں کاروائی کی۔ کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسکریپ/کباڑ کا سامان برآمد کرلیا گیا۔برآمدہ سامان میں موٹرسائیکلز کے پارٹس/سامان، موٹرز، کٹر مشین، سلائی مشین، گٹر کے ڈکن اور دیگر سامان شامل ہے۔گرفتار ملزمان میں عبداللّٰہ ولد ابل قاسم اور اصغر عرف جرات ولد پیر بخش شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔