دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)
دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی گئی جس میں دادو پریس کلب کے عہدیداران نائب صدر سرور جلال سولنگی، خزانچی رضوان منگی، ممبران علی گل چنا، دانش کھوک، ارباب رستمانی، ندیم شاہانی، راحیل راجپوت، بشیر مگسی اور دیگر نے مرحوم کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہوں نے کہا کہ مرحوم سعید سندھی نے اپنی ساری زندگی صحافت کے نام کر دی اور آخری سانس تک صحافت سے وابستہ رہے وہ خود میں ایک اکیڈمی تھے ان کے کئی شاگرد آج صحافت میں مشہور ہیں جو آج بڑے اداروں میں رپورٹر ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا ایک جملہ آج یاد آرہا ہے کہ کام بڑا ہو سکتا ہے لیکن ادارہ کبھی بڑا یا چھوٹا نہیں ہو سکتا ان کے کئی دوست جو چیف سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہو چکے ہیں مرحوم ایک تاریخ ہیں ان کی صحافت کا انداز مختلف تھا وہ ایک درویش صفت انسان تھے جو ہمیشہ صرف اپنے صحافتی کام میں دلچسپی رکھتے تھے صحافت سے محبت کی وجہ سے انہوں نے اپنی پوری زندگی اکیلے گزاری ان کا شمار دادو پریس کلب کے بانی اراکین میں ہوتا ہے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی