باندھی (رپورٹ غلام محمد غوری)
ٹاؤن کمیٹی باندھی اور پبلک ہیلتھ کے ناہل افسران اور عملہ شہریوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے لگا ٹاؤن کمیٹی باندھی اور پبلک ہیلتھ کے زیر نگرانی رحمان آباد واٹر سپلائی کا۔زہر آلود اور انتہائی معضر صحت گندہ پانی شہریوں کو۔پینے کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے
واٹر سپلائی کے تلاوں میں فراہم کرنے والے واٹر کورس میں جگہ جگہ کتے مرے ہوئے پڑے ہیں اور گھروں کے گٹروں اور باتھ روموں کا پانی بھی سرعام ٹاؤن کمیٹی اور پبلک ہیلتھ افسران و عملے کے ناک تلے سے ہوتا ہوا شہریوں تک واٹر سپلائی کے زریعے پہنچتا ہے اور پھر شہری اسی معضر صحت انتہائی گندہ اور زہر آلود پانی سے وضو،غسل،کھانا پینے کے لیے استعمال کرتے ہین جس واٹر کورس میں آئے روز کتے اور جانور مرے ہوئے پڑے ہیں افسوس کی بات ہے کہ ڈی سی شہید بینظیر آباد ،اے سی تعلقہ دوڑ اور پبلک ہیلتھ سمیت ٹاؤن افسران و عملے کو بار بار دیکھایا گیا آگاہ کیا جاتا رہا لیکن مجال ہے جو ان کرپٹ اور نااہل افسران کے سروں میں جوں بھی رینگتی ہو اور باندھی شہر کے منتخب نمائندے چیئرمین و کونسلر سمیت سب اس ظلم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ شہریوں نے ڈی سی نوابشاہ۔ سندھی ہائی کورٹ اور ادارہ ماحولیات سمیت۔ دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ خداراہ شہریوں کی زندگیوں اور صحت سے کھیلنے والون کے خلاف فوری ایکشن لے کر رحمان آباد واٹر سپلائی کے زریعے۔ شہریوں کو زہر آلود موضع صحت اور غلیظ و گندہ پانی کی فراہمی فوری بند کر کے شہریوں کو صاف ستھرا پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے