بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب آفس بہاولپور کے کمشنر IRD باسط عزیز خان واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں OCR پروگرام کے تحت دورہ کیا اور وفاقی محکموں کے خلاف دائر کی گئ 67 شکایات کی سماعت کی اور موقعہ پر ہی ریلیف فراہم کیا

 بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) 

IRDکمشنروفاقی محتسب بہاولپور باسط عزیز خان

وفاقی محتسب آفس بہاولپور کے کمشنر IRD باسط عزیز خان واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں OCR پروگرام کے تحت دورہ کیا اور وفاقی محکموں کے خلاف دائر کی گئ  67 شکایات کی سماعت کی اور موقعہ پر ہی ریلیف فراہم کیا.

تفصیلات کے مطابق ۔

کمشنر IRD باسط عزیز خان نے 17 مئی 2024 بروز جمعہ واپڈا کمپلیکس چشتیاں  میں کھلی کچہری لگائ اور لوگوں کی وفاقی محکموں کی بدانتظامی کے خلاف دائر کی گئ  شکایات کو متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں سنا اور موقعہ پر ہی ریلیف دینے کے احکامات صادر کیے ۔ انہوں نے میپکو،  کے خلاف 67


شکایات کو سنا اور میپکو کے صارفین کو مجموعی طور پر-/375000 تین لاکھ پچھتر ہزار روپے سے زائد کا ریلیف مہیا کیا۔ 12 بجلی کے خراب میٹرز کی فوری تبدیلی کے احکامات صادر کیے . ایک پول کی  تبدیلی، اور تین 50-kv ٹرانسفارمر کو 100-kv میں تبدیلی کےاحکامات

جاری کئے. 

لوگوں نے وفاقی محتسب آف *پاکستان اعجاز احمد قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا.

 مزید براں باسط عزیز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓکہا کہ ادارہ وفاقی محتسب* درخواست دہندہ کو ریلیف مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور  موقعہ پر متعلقہ آفیسر سے رپورٹ طلب کر کے فوری ریلیف فراہم کر دیا دیا جاتا ہے . مزید یہ کہ 60 دن کے مختصر سے


عرصے میں بغیر کسی فیس اور وکیل کے فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور بمطابق پالیسی مناسب ریلیف دیا جاتا ہے  اس سلسلےمیں متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کی جاتی ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی بھی دور کی جائے ۔ادارہ وفاقی محتسب کے وژن اور پروگرام کے مطابق فوری ، بٍلامعاوضہ اور سائل کی دہلیز پہ مفت انصاف مہیا کرنے کے

وعدہ کی تکمیل کرنے کی بھر پورکوشش کی جا رہی اس سلسلے میں مہینے میں ایک بار بہاولنگر، چشتیاں کا دورہ کیا کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کروایا جاۓ ،مزید عوام سے گزارٍش ھے کہ ادارے کی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور شکایات وفاقی محتسب افس میں درج کروائیں#

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views