باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی اور عوام مہنگائی بدامنی سمیت مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

 باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری )

جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی اور عوام مہنگائی بدامنی سمیت مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔دبئی لیکس نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتاردیا ہے جو حکومت مراعات یہاں اور لوٹ مار کرکے سرمایہ کاری اور جائدادیں بیرون ملک بناتے ہیں۔ سیاستدانوں جنرلوں اور بیوروکریٹ سے منی ٹریل کا حساب لیا جائے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی  16 سال سے حکومت قائم ہے نوابشاہ شہر اور ضلع بینظیرآباد کے عوام نے اسے ہمیشہ بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے لیکن اس نے پورے صوبہ کی طرح یہاں کے عوام کو بھی مایوس کیا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، اوور ریڈنگ بل، آئے روز بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ اہل و دیانتدار قیادت ہی تمام مسائل کو حل کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ کے ایک روزہ تنظیمی دورے کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی و مقامی ذمہ داران کے اجلاسوں اور الخدمت فاؤنڈیشن و اسلامی جمعیت طلبہ کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بدامنی عروج پر ہے شہریوں کا مال اور جان محفوظ نہیں ہے لیکن انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے گندم کی خریداری کے وقت اپنے من پسند افراد کو باردانہ دیا گیا جس کی وجہ سے چھوٹے کاشتکاروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذریعے لوگوں کی خدمت کر کے ان کے مسائل کے حل میں معاونت کے عمل کو تیز کریں انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ نواب شاہ سے بھی کہا کہ پوری دنیا میں طلبہ مظلوم غزہ اور فلسطینی عوام کے لیے مظاہرے اور ریلیاں نکال رہے ہیں آپ بھی یہاں کے مقامی تعلیمی اداروں میں موثر مہم چلائیں اجلاسوں میں ضلعی امیر سرور احمد قریشی ، طارق جاوید ، شہر کے امیر عبدالباسط قریشی سکرنڈ ،قاضی احمد کے امراء عاشق حسین ، مولانا نور محمد جونو، الخدمت کے ضلعی صدر محمد سلمان رؤف ، اسلامی جمعیت طلبہ نواب شاہ کے ناظم عبداللہ قریشی سمیت شہر کے مختلف حلقہ و شعبہ جات کے ناظمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • Related Posts

    باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر کی باندھی مہران ہائی وے ،پھاٹک روڈ سمیت مختلف۔مقامات پر ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی کئی دکانوں کو سیل کر دیا گیا

    باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) اسسٹنٹ کمشنر دوڑ حسان ظفر کی باندھی  مہران ہائی وے ،پھاٹک روڈ سمیت مختلف۔مقامات پر ایل پی جی گیس کی دکانوں پر چھاپے غیر قانونی ایل…

    باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) باندھی شہر میں سیاسی ہواؤں میں تبدیلی ہواؤں نے اپنے رخ تبدیل کرنا شروع کر دے سیاسی ماحول میں گرما گرمی

    باندھی(رپورٹ غلام محمد غوری) باندھی شہر میں سیاسی ہواؤں میں تبدیلی ہواؤں نے اپنے رخ تبدیل کرنا شروع کر دے سیاسی ماحول میں گرما گرمی  دمادم مست قلندر شروع تفصیلات…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views