نوشہروفیروز( رانا ندیم انجم) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) شاہد ہ پروین نے ضلع میں 20 مئی سے شروع ہونے والی چھے روزہ انسداد خسرہ اور روبیلا مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) شاہد ہ پروین نے ضلع میں 20 مئی سے شروع ہونے والی چھے روزہ انسداد خسرہ اور روبیلا مہم  کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے کہاکہ  ضلع کے 6 ماہ سے پانچ سال کی عمر تک کو بچوں کو خسرہ جیسی موذی مرض سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرم موسم کے باعث ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ  ضلع کے مختلف شہروں میں خسرہ کے کیس ظاہر ہونے پر ضلع کی دو تحصیلوں میں  بھریا اور نوشہروفیروز میں یہ  مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں اس مرض  کے متعلق آگاہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے۔ اس سے قبل ای پی آئی مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار بلال نے اجلاس کو بتایا  کہ اس مہم کے دوران  ہر ٹیم میں تین فرد شامل ہوں گے۔ کل 166 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور اس مہم کے دوران سیشن کی صورت میں ہر محلے میں جاکر بچوں کو ویکسین لگائی  جائے گی ۔ یہ خوراک عام  خوراک کے ساتھ اضافی خوراک کے طور پر دی جائے گی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام قادر چانڈیو، عالمی ادارہ صحت کے پی او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ علی گھانگھرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views