کراچی۔۔۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2ملزمان عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کو گرفتار کر لیا۔


رپورٹ۔محمدحسین پرمار

پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2ملزمان عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 2023سے لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گر وپ) میں شامل ہو ئے۔ وصی اللہ لاکھو کے کہنے پر کر اچی کے مختلف علاقوں کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعد د تاجر حضرات کو بھتے کی پر چیاں اور دھمکی آمیز پیغامات دینے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور اسلحہ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔


  ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقے کھارادرمیں رحمان بریانی اور ہنڈا لاکھانی شوروم پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ   کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وصی اللہ لاکھو بیر ون ملک سے بھتہ وصولی کے لئے اپنا گروپ چلارہا ہے اور باہر سے بیٹھ کر ملزمان کو بھتہ وصولی کی ہدایات دیتا ہے اورشہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیئے ملزمان کو اسلحہ وایمو نیشن بھی فراہم کر تا ہے۔


گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 


*ترجمان سندھ رینجرز*

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views