ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبلٹیشن کمپلیکس اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا اچانک دورہ کرکے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و عملے کی حاضری بھی چیک کی

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ھیبلٹیشن  کمپلیکس اور  ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا اچانک دورہ کرکے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و عملے کی حاضری بھی چیک کی سنٹر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے سنٹر انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں و افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی  تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سیکشن و کلاسوں اور اسٹاف روم کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر نے دورے کے موقع پر بہتر انتظامات پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ اور عملے کو شاباس دی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ  نے ڈپٹی کمشنر کو  خصوصی بچوں اور افراد کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ اس سنٹر کی ایک طلباء نے کراچی میں منعقد ہونے والی نعت خوانی کے مقابلے میں پورے سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نعت خواں طلباء کو شاباس دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ریھیبلیٹیشن کمپلیکس مراد خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد مہر، وائیس پرنسپل سرفراز احمد شر اور دیگر موجود تھے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views