اسلام آباد۔۔۔۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی وفدکے ہمراہ فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعیئ سے خصوصی ملاقات

 اسلام آباد۔۔۔۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد  شاداب رضا نقشبندی کی وفدکے ہمراہ  فلسطینی سفیر احمد جواد امین ربعیئ سے خصوصی ملاقات

 


دوران ملاقات مسئلہ فلسطین  پرگفتگو کرتے ہوئے محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہناتھاکہ فلسطینی کاز کو دنیا بھر میں عوامی تائید حاصل ہوئی ہے،  ان شاء اللہ تعالیٰ فلسطینی شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سنی تحریک کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم جاری ہے، ملک کے تمام بڑے جھوٹے شہروں میں ریلیوں، جلسوں، کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلے میں جاری دستخطی مہم میں لاکھوں عوام  وخواص نے 


حصہ لیا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حق میں  پاکستان سنی تحریک کے مطالبات کی حمایت میں دستخط کیے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان  فلسطین کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اب مسلمان ممالک کی حکومتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائیں،فلسطینی سفیر نے  پاکستان سنی تحریک کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستانی عوام کے جذبات کی تحسین کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ دنیا کے ہر خطے کے مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہیں،انہوں نے  اپیل کی کہ غزہ کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے مسلمان حکومتیں قائدانہ کردار ادا کریں، پاکستان سنی تحریک کے وفد میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کے ہمراہ مرکزی سیاسی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردارمحمد طاہرڈوگربھی شامل تھے۔سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی  کاکہناتھاکہ امریکی افواج ہر خطے میں فساد کی جڑ ہیں،پاکستان اور افغانستان میں بدامنی اور فساد کی وجہ بھی امریکی مداخلت ہے، امریکہ، برطانیہ اور ان کے حواری اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کرکے پوری دنیا کے امن اور معیشت کو تہہ و بالا کررہے ہیں،امریکی، یورپی یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور انسانی ہمدردی و درد رکھنے والے عوام سراپا احتجاج ہیں،ہم کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ پر پولیس تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسلامی ممالک کے حکمران اُمت کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے جائیں، بیانات اور قراردادوں سے فلسطین آزاد ہو گا نہ وہاں مظالم رکیں گے،تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا،مسلم ممالک کو ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگرعالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنی چاہیے، پاکستان سنی تحریک قبلہ اوّل کی آزادی اوراسرائیل کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔فلسطین اور مقدس مقامات کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے،پاکستانی قوم فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، دارالحکومت القدس الشریف پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہو چکاہے،ان شاء اللہ تعالیٰ جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا

  • Related Posts

    ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 جاری کر دیا گیا ۔

     ای این آئی بیورو رپورٹ   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا  1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے   عوام الناس کو مطلع کیا جاتا…

    چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت ۔۔۔۔۔!!!

    اسلام آباد : بیورو رپورٹ ۔ دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views