ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) پاک فوج کے خلاف ایک الفاظ برداشت نہیں کیا جائے گا 9 مئی کو پاک فوج کے دشمنوں نے پاک فوج کے خلاف ایک بڑی سازش کی کوشش کی گئی تھی پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام نے اس سازش کو مسترد کر دیا ان خیالات کا اظہار سیٹزن لیگل ایکشن فورم ٹنڈوالہ یار و محب وطن اہلیان ضلع ٹنڈوالہ یار کے رہنما ایڈوکیٹ سید معشوق شاہ، ایڈوکیٹ حکیم مستوئی، حاجی رحیم بخش تھیبو، سماجی رہنما عثمان یوسف قائم خانی، راما پیر مندر کے رہنما لیلا رام، غلام شبیر حیدری، سنی تحریک کے رہنما علی اصغر نقشبندی، سید شکیل شاہ راشدی، سید زاہد شاہ نے پاک افواج کے حق میں نکلنے والی ریلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی عظیم محافظ وطن افواج کی لازوال اور بے مثال قربانیوں اور ارض وطن کے ساتھ وفاداری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں 9 مئی واقع کی پر زور مزمت کرتے ہیں ملک دشمن پاک فوج کے دشمنوں نے ایک سازش کے تحت پاک فوج کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تھی گنے چنے جو ملک کے دشمن ہیں ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاک فوج میں 22 کروڑ عوام ہے وہ ملک اور افواج کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاک فوج ہے تو ہم ہیں ہم ہے تو پاک فوج ہے دشمن عناصر دیکھ لیں کہ چھوٹی سی کال پر عوام کا جم غفیر پاک فوج کے لئے روڈوں پر نکل آئی ہے مخالفین دیکھ لیں شدید گرمی کی پرواہ کئے بنا روڈوں پر نکل پڑی ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دی جائے۔
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا، عبدالجلیل درس
ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن…