دولت پور (ریپورٹر محمد اسلم راجپوت )۔
آل سندھ پاکستان جوڈیشل اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر دولت پور میں بھی سول کورٹ ون اور سول کورٹ ٹو کے اسٹاف ریڈر اور کلرکوں نے کورٹ کے دروازے بند کرکے ہڑتال کی اور شہید بےنظیر آباد کے ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ کے سپریڈنٹ غلام حسین بھنبھرو کے بیٹے کی بازیابی کےلیے احتجاج کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آل سندھ پاکستان جوڈیشل اسٹاف ایسوسی ایشن کی اپیل پر دولت پور میں بھی سول کورٹ ون اور سول کورٹ ٹو کے اسٹاف ریڈر ۔ کلرکوں اور وکلاء نے محمد عیسیٰ کلہوڑو۔ صدام حسین ماجوٹھو ۔ ایاز علی کھوسو۔ سعید احمد ملاح ۔ محبوب علی جوکھیو۔ غلام حسین چنا اور بیلف حاکم علی راجپر سمیت دیگر کورٹ اسٹاف نے عدالت کے مین دروازے پر احتجاج کیا اور کام چھوڑ ہڑتال کردی
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ شہید بےنظیر آباد کے سپریڈنٹ غلام حسین بھنبھرو کے بیٹے مشہور نعت خواں غلام رسول بھنبھرو 4 اپریل کو کراچی سے واپس آتے ہوئے گھر والوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے آخری لوکیشن کالا پل کراچی کی معلوم ہوئی ہے ہم وکلاء برادری سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ ضلع شہید بےنظیر آباد کے سپریڈنٹ غلام حسین بھنبھرو کے بیٹے غلام رسول بھنبھرو کا پتہ لگایا جائے اور ان کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ دوسری صورت میں ہڑتال کا دائرہ کار پوری سندھ اور ملک بھر کی عدالتوں تک بڑھایا جائے گا
واضح رہے کہ آج ہیڈکوارٹر شہید بےنظیر آباد اور تحصیل کی عدالتوں دوڑ ۔ سکرنڈ ۔ قاضی احمد اور دولت پور میں بھی عدالتوں کے دروازے بند کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی ہے ۔