(کراچی )چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا سچل میں سیوریج لائین کی تنصیب کے کام کا معائنہ

 چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کا سچل میں سیوریج لائین کی تنصیب کے کام کا معائنہ 

صفورا ٹاؤن کو سہولیات سے آراستہ ٹاؤن بنائیں گے،چئیرمین صفورا ٹاؤن 

ٹاؤن میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں دن بہ دن بہتری لائ جارہی ہے،راشد خاصخیلی 

پانی وسیوریج کے مسائل دور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرکے کام کروا رہے ہیں،راشد خاصخیلی

تنقید کرنےوالے تنقید کرتے رہیں ہمارا کام عوام کو بلا امتیاز سہولیات پہنچانا ہے جس پر عمل پیرا ہیں ،راشد خاصخیلی 

کراچی ……. چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ صفورا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھاکر رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرینگے،صفورا ٹاؤن میں پانی وسیوریج کا نیٹ ورک بہتر بنانا چیلنج ہے جسے قبول کرکے مرحلہ وار علاقوں میں پانی وسیوریج کے مسائل دور کر رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 3 کے چئیرمین تاج محمد وسان ودیگر کے ہمراہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اشتراک سے سچل سے سپارکو تک 18 انچ قطر کی سیوریج لائین کے کاموں کے معائنے کے دوران کیا مذکورہ لائین کی تنصیب کا کام  چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی کی خصوصی کاوشوں سے سر انجام دیا جارہا ہے جس کا کل رقبہ 3500 فٹ ہے.

چئیرمین راشد خاصخیلی نے کام کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ کام میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاون کو بتدریج سہولیات سے آراستہ ٹاون بنائیں گے جبکہ اس سلسلے میں دن بہ دن بہتری آرہی ہے ٹاؤن کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کیلئے پانی وسیوریج مسائل دور کرنا ازحد ضروری ہے جنہیں دور کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں،بلاوجہ  تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں ہمارا کام عوامی خدمت ہے جس کی تاکید ہمیں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے ، عوام کی خدمت کے اس وژن کے تحت صفورا ٹاؤن میں بلا امتیاز خدمات کا سفر جاری ہے.

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views