ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

                                                        


ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور  مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

حکومت غریب عوام سے ٹیکس وصول کررہی ہے،مگر انہیں بجلی وگیس سے محروم اوربجلی وگیس کے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی

جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں، شاداب رضا نقشبندی

جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے، شاداب رضا نقشبندی

روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو ختم یا کم کیا جائے، شاداب رضا نقشبندی

معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست نہیں ہمتوسط طبقے کو ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے، شاداب رضا نقشبندی

وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی ایشوز کو حل اور بے لگام کے الیکٹرک،سوئی سدرن اور واپڈا کو نکیل ڈال کرعوام سے اضافی بل لینے سے روکیں، شاداب رضا نقشبندی

پاکستان سنی تحریک عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے،شاداب رضانقشبندی

کراچی  (   )  سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،مگر انہیں بجلی وگیس سے محروم بجلی وگیس کے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں،جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے،متوسط طبقے کو قرضوں سے ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی صورت میں بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے،بجلی وگیس کی 16گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگی اور بل اضافی طور پر وصول کئے جارہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی ایشوز کو حل اور بے لگام کے الیکٹرک،سوئی سدرن اور واپڈا کو نکیل ڈال کرعوام سے اضافی بل لینے سے روکیں،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو ختم یا کم کیا جائے،بیرونی قرضے ایسے وعدوں پر نہ لئے جائیں جس سے غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے،حکمران ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کریں جس سے غریب کو ریلیف اور معیشت مستحکم ہو،ایسے پالیسیوں سے اجتناب کیا جائے جس سے غریب عوام برائے راست متاثر اور بھوک وافلاس کا سمان کرنے پر مشکلات کا شکار ہوں،پاکستان سنی تحریک عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی رہی گی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے۔#

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنماء بزرگ سیاستدان اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بااعتماد قریبی ساتھی سابق ایم پی اے چشتیاں اور ڈاہرانوالہ کو پہچان دینے والے حافظ علی اسد اللہ (مرحوم)کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

    پاکستان پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنماء سابق MPA چشتیاں/ڈاہرانوالہ حافظ علی اسداللہ (مرحوم)کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے ہیں۔ 15 اکتوبر 2024.ءبروز منگل کو اس عظیم رہنماء کی ساتویں…

    ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے) حکومت پنجاب کے احکامات

    ڈیرہ غازیخان (رانا فیصل سے)  حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد عثمان خالد نے موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views