محراب پور ( رانا ندیم انجم) چیف سیپکو سکھر کی ہدایت پر ایس ڈی او سیپکو سب ڈویژن محراب پور اسد اللہ میمن ،لائن سپرنٹینڈنٹ جان محمد کوندھر،ایل ایس شہباز جوکھیو نے سیپکو لائنز مین کے ہمراہ کنڈا کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن میں سینکڑوں غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے بجلی چوروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے کیساتھ واجبات وصول کئے اس موقع پر ایس ڈی او سیپکو اسد اللہ میمن نے بتایا گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی بجلی چوروں نے نجی افراد سے ایئر کنڈیشنڈ کے سینکڑوں ڈائریکٹ کنشن لگائے گئے تھے ان کنکشز کو منقطع کرکے تاریں ضبط کی گئی ہیں بجلی چوروں اور واجباتِ کی ادائیگی کے لئے سیپکو کی جانب سے آپریشن جاری رہے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کی
نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ایڈیشنل ڈپٹی کشمنر (ون) ۔نوشہروہفیروز ۔۔شاہد ہ پروین نے آ ج آٹا چکی مالکان کے ساتھ آٹے کی قیمتیں مقرر کرنے کے سلسلے میں…