ڈسٹرکٹ ويسٹ اورنگی ٹاؤن کی عوام کے، الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ظالمانہ اقدام و نظام سے بیحد پریشان ہیں۔
آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان
محمّد آفتاب
محکمہ کے، الیکٹرک کی جانب سے بےوقت اور خاص طور پر رات کی لوڈشیڈنگ نے پوری زندگی متاثر کر رکھی ہے بچے بچیاں اسکول، کالج، جاب پر جاتے ہیں بزرگ ہاٹ پیشنٹ دیگر امراض میں مبتلا افراد رات ہو یا دن مشکلات کا شکار ہیں برسراقتدار و شعبے کے ذمہ داران عوامی کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوۓ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر فوری نوٹس لیں۔ محمّد دانش آرائیں
عوامی بجلی گیس کے بل بروقت ادا کرتی ہے اور دونوں محکمے ہر ٹیکس ادا کرتے ہیں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے محکمہ اپنی زمہ داری احسن طریقے سے انجام دے۔
وقاص شیخ
مرکزی رہنما و ذمہ دار آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی محترمہ ام حبیبہ اور محترمہ حمیدہ گل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کے اگر فوری طور پر کے الیکٹرک اور گیس کے اعلی ذمہ داران نے عوامی شکایت پر توجہ نہیں دی تو پورے کراچی کی عوام اپنے جائز حقوق کے لئے مجبوراًٍ اپنا پر امن احتجاج ریکاڈ کروانے سڑکوں پر نکل آٸیںنگے جو ان کا جمہوری حق ہے