سود، اللہ اور رسول ۖ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی

 سود، اللہ اور رسول ۖ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ دو برس قبل وفاقی شرعی عدالت نے اپنے معرک الآرا فیصلہ میں دو ٹوک الفاظ میں بنک انٹرسٹ سمیت ہر قسم کے سود کو رِبا یعنی حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت جاری کی تھی کہ ربا سے متعلق تمام ملکی قوانین کو ختم کر کے 31دسمبر 2022 تک ربا سے پاک معاشی نظام کی تشکیل کے لیے پارلیمان تمام ضروری قانون سازی مکمل کرلے۔ پھر یہ کہ 31 دسمبر 2027 تک ملکی معیشت کو مکمل طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال دیا جائے۔ لیکن انتہائی افسوس اور شرم کا مقام ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران حکومت اور ملکی معیشت سے متعلق اداروں نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے فیصلہ پر عمل درآمد کی طرف عملی طور پر ایک قدم بھی نہیں بڑھایا۔ امیر تنظیم نے اراکین قومی اسمبلی سید مصطفی کمال اور علی محمد خان کو اپنی تقاریر میں اِس معاملے کو زور دار انداز میں اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا اور ملکی معیشت سے ربا کے فی الفور مکمل خاتمہ کے مطالبہ کی پرزور تائید کی۔ امیر تنظیم نے وفاقی وزیر خزانہ کے اس بیان پرہوگا۔

لک میں بینکنگ کا نظام بتدریج اسلامی طرز پر لایا جا رہا ہے حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب موصوف خود آئی ایم ایف سے سودی قرضہ حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں تو اللہ اور رسول ۖ سے جنگ ختم کرنے کا دعوی کیا معنی رکھتا ہے۔ انہوں نے عدالتِ عظمی سے مطالبہ کیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ کے شریعت ایپلٹ بینچ میں دائر ڈیڑھ درجن کے قریب اپیلوں کی فوری سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا جائے۔ حقیقت یہ ہے کہ مملکتِ خداداد کی معیشت کی زبوں حالی کی اصل وجہ ربا ہے اور سودی نظام نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر مفلوج اور معذور کر کے رکھ دیا ہے۔ آج پاکستان اقوامِ عالم اور عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے کشکول لیے دست بستہ کھڑا ہے۔اِس مجبوری اور کمزوری سے فائدہ اٹھا کر عالمی قوتیں ملکی مفاد کے خلاف اپنے مطالبات بزورِ بازو تسلیم کرواتی ہیں جس سے ہماری قومی سلامتی اور نظریاتی اساس داو پر لگ چکی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام افراد، ادارے اور ریاست ربا کے خلاف وفاتی شرعی عدالت کے فیصلہ کو مِن و عن تسلیم کریں اور فوری طور پر پاکستان میں سودی نظام کے مکمل خاتمہ کے لیے عمل اقدامات کیے جائیں۔ اگر اللہ اور رسولۖ سے جاری اِس جنگ کو ختم نہ کیا گیا اور اس بدترین جرم کا ارتکاب جاری رہا تو دنیا اور آخرت دونوں میں بدترین خسارہ ہوگا۔

☆☆☆☆☆

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views