پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی عوام کے درمیان ہوں گے۔ جب وہ باہر آ ئیں گے تو یہ غاصب ٹولا بھاگ جائے گا ۔ کراچی سے سکھر تک کئے جانے والے ٹرین مارچ کے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین اور صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے استقبال کے لئے آ نے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آ ج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ٹرین مارچ کے ذریعے کئے جانے والا سندھ کا دورہ انقلابی دورہ ہے اور پاکستان کی طرح سندھ میں بھی انقلاب آ ئیے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے سکھر تک دورہ کرکے کارکنوں کو متحرک کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان جن میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں اور انہوں نے ٹرین مارچ میں شامل رہنماں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
☆☆☆☆☆