ویسٹ انڈیز خواتین کی ٹیم نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دیدی

 کراچی: ویسٹ انڈیز خواتین کی ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو صرف ایک رن سے شکست دے دی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز خواتین کی ٹیموں کے مابین 5میچز پر مبنی ٹی 20 سریز کے پہلے ہی میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کہ خواتین ہی نے بہترین انداز سے کھیل شروع کیا۔ سعدیہ اقبال نے صفر پر ہیلی میتھیوز آؤٹ کیا، اسکور 14 ہوا تو ڈیانا بیگ نے شیمائن  کو گراؤنڈ سے باہر بھیجا اور اس کے بعد اسٹیفنی ٹیلر نے قیانہ جوزف کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا۔

ٹیلر 30 قیانہ جوزف 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ ویسٹ انڈیز کا اسکور 20 اوورز میں9 وکٹ پر 122 رنز رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے 37 رنز کی بنیاد رکھی، سدرہ 23 اور گل فیروزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں  پھر منیبہ علی 18 اور عائشہ ظفر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

بعد ازاں کپتان ندا ڈار اور عالیہ نے ٹیم کو سنبھالا، ٹیم کو جیت کے قریب لے گئیں  لیکن کرشمہ نے ایک ہی اوور میٰں کہانی پلٹ دی اور گرین شرٹس کی 3 وکٹیں گرائیں، عالیہ 12، فاطمہ صفر اور کپتان ندا کو 27 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

ناجیہ اور طوبی نے رنز بنائے لیکن آخری گیند پر 2 رنز نہ بنا سکیں  اور  پاکستان کا اسکور 8 وکٹ پر 121 رنز رہا یوں اسے ایک رن سے شکست ہوئی۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کوہوگا۔

  • Related Posts

    سندھ پولیس کے اہلکار باکسر شہیر آفریدی نے بنکاک میں عالمی چیمپیئن کو شکست دے دی۔ رپورٹ : محمد حسین سومرو

    رپورٹ : محمد حسین سومرو  پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستان کے بیٹے سندھ پولیس کے جواں ہمت باکسر نے شہیر آفریدی کا اعزاز پوری پاکستانی قوم…

    حضرت اماں مائی گھاڑی کا سلالانہ عرس میلہ اختتام پذیر

     حب( رپورٹ فاروق بلوچ  )حضرت اماں مائی گھاڑی کا سلالانہ عرس میلہ اختتام پذیر اختتامی تقریب میں نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنماء سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب رجب علی رند، پیپلزپارٹی…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views