امریکہ ہمارے اندرونی معاملات سے دور رہے: چین

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے جائز ترقیاتی حقوق کو غیر معقول طور پر دبایا گیا پے، جس کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ تصادم نقصان دہ صورت حال ہوگی، امریکہ سے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات سے دور رہے تو بہتر ہے: چین
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دورہ چین میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ چین امریکہ تعلقات مستحکم ہوچکے لیکن منفی عوامل پیدا ہو رہے ہیں، چین امریکہ تعلقات میں بنیادی مفادات کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے جائز ترقیاتی حقوق کو غیر معقول طور پر دبایا گیا، امریکہ کے ساتھ تصادم نقصان دہ صورت حال ہوگی، امریکہ سے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی خود مختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کی ریڈ لائنز پر قدم نہیں رکھنا چاہیے۔
 انٹونی بلنکن نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ وسیع اور تعمیری بات چیت کی، آمنے سامنے کی سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں غلط فہمیوں سے بچنے کی ضرورت ہے، امید ہے امریکہ اور چین ملٹری تعلقات اور اے آئی معاہدوں پر پیش رفت کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے دفاعی صنعتی اڈے کیلئے چین کی حمایت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، آبنائے تائیوان میں امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ متنازع جنوبی چینی سمندر میں چین کی سرگرمیوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی سے بچنے پر زور دیا گیا بعد ازاں امریکی وزیر خارجہ نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
  • Related Posts

    روانڈا کے صحت کے حکام ماربرگ وائرس کی بیماری کا پتہ لگانے کے بعد وبا پر قابو پانے کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔

       ملک کے 30 میں سے سات اضلاع میں وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  ماربرگ وائرس کی بیماری انتہائی خطرناک ہے اور ہیمرج بخار کا سبب بنتی ہے، جس…

    ایران اسرائیل یہ جنگ خطے میں کھلی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے

     ایران کی اسرائیل پر بمباری، تازه ترین اسرائیلی فوج نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حملے بند ہو گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں جواب دینے کا وعدہ کیا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views