اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے زیراہتمام دو بچیوں کی رخصتی کی تقریب

 منڈی بہاوالدین  (    میاں شریف زاہد ) اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے زیراہتمام دو بچیوں کی رخصتی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق آج ملک خدا داد معاشی بحرانوں کا شکار ہے جس کی وجہ سے نادار والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں پریشان ہیں ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے بانیان نے نادار بچیوں کی شادی کا ایک منظم پروگرام شروع کیا ہے۔ جس سلسلہ میں گذشتہ روز دو بچیوں کی شادی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کی طرف سے دونوں بچیوں کو مناسب جہیز دیا گیا اور باراتیوں کی تواضع پروقار طریقے سے کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں وکلاء، سرکاری افسران، مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور انہوں نے اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے بانیان زمان اللہ تارڑ، حاجی محمد فاروق تارڑ، عمان ظفر گوندل، قیصر گوہر گوندل، سیف اللہ گوندل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوسائٹی کے عزم اور عمل میں برکت فرمائے۔ اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن پھالیہ عنصر محمود ایڈووکیٹ، عامر شہزاد گوندل ایڈووکیٹ، اسرار احمد تارڑ ایڈووکیٹ، سمیع اللہ تارڑ، احسن گوندل، مدثر عزیز چیمہ ایڈووکیٹ، صفدر علی تارڑ، محمد اختر گوندل، عابد علی گوندل، ظفر اقبال گوندل، ارشاد اللہ تارڑ، محمد عرفان تارڑ، محمد اعظم بھون، شمریز چیمہ ایڈووکیٹ، اسرار احمد تارڑ ایڈووکیٹ، طاہر اعجاز تارڑ ایڈووکیٹ، محمد آصف بٹ، ظفر اقبال دلوآنہ، فرحت اقبال تارڑ، علی حسن بٹ، مختار احمد نمبردار، وقار پرویز نمبردار، محمد نواز بھون، ماسٹر عباس تارڑ، گلزار حسین بٹ، محمد ارشد گوندل، بشارت علی مغل، صوفی احسان اللہ، حاجی محسن تارڑ، سیف اللہ کلیم تارڑ، شاہد اقبال تارڑ، محمد اسلم ڈفرانہ، میاں خوشنود احمد، عادل فاروق جنجیل، عاصم ریاض بھٹی، مرزا قیصر فاروق، سجاد اسلم چشتی، فیاض احمد سندھی شامل تھے۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views