ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر اور بھارتی مظالم کے خلاف ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد

نکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر اور بھارتی مظالم کے خلاف ضلع کونسل ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو، ممبران صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار، رانا محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، وکلائ، علماءاکرام، سکھ برادری، تاجر برادری سمیت دیگر افراد کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا یوم سیاہ انسانی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، 27 اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جنت نظیر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا گیا، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزادی جیسی نعمت عظیم سے کشمیری آج بھی محروم ہیں۔جلد اپنی منزل پائیں گے، بھارت کے ظلم و جبر سے کشمیری جلد نجات پائیں گے۔ظلم کی رات ختم ہوکر رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اقوام عالم کشمیریوں کا حق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے، پوری پاکستانی قوم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی، کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کئی عشروں سے جاری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکا۔ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی قوم بہادر کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب اور ممبران صوبائی اسمبلی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے گوردوارہ جنم استھان تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاءنے کشمیری پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views