
رپورٹ : محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ (دو پستول)، موٹرسائیکل اور ایک کلو سے زائد منشیات (چرس و آئس) برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان دین محمد عرف کاکا اور عبدالواحد کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
دوسری کاروائی میں حب چوکی سے منشیات لانے والے منشیات سپلائر کو لکی چورنگی سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم سیف اللہ کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1200 گرام چرس برآمد ہوئی۔
جبکہ تیسری کاروائی میں کامران عرف کامی نامی منشیات فروش کو مشرف کالونی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 54 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔