نوابیہ معصومیہ موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام شروع ہوں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)دربار عالیہ موہری شریف کے ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کے مطابق ورلڈ شہرت یافتہ معروف روحانی بزرگ عظیم عالمی مبلغ اسلام،اتحاد بین المسلمین، قیوم پنجم الحاج حضرت خواجہ محمد معصوم پیر آف موہری شریف کے سالانہ مرکزی عرس مبارک کی تقریبات دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ,نوابیہ معصومیہ موہری شریف تحصیل کھاریاں ضلع گجرات میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام شروع ہوں گئ ہیں ۔عرس کی تقریبات تین دن یکم،دو،اور تین نومبر بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار تک جاری رہیں گی۔جبکہ عرس مبارک کی مرکزی تقریب تین3 نومبر بروز اتوار صبح 10 بجے دربار شریف کے احاطہ میں موجود جامع مسجد زریں زر بخت میں منعقد ہوگی عالمی مبلغ اسلام، مخدوم المشائخ الحاج حضرت خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی،چیرمین مذہبی امور کمیٹی دربار صاحبزادہ منصور سلیم معصومی،صوفی اعظم معصومی،صوفی اشرف معصومی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،ڈاکٹر زبیر اختر معصومی،صوفی ذوالفقار معصومی،صوفی لیاقت علی معصومی،صوفی جاوید اقبال معصومی، صوفی شمس معصومی، صوفی بشارت علی معصومی,صوفی جمیل خان لودھی،صوفی معصوم،صوفی زبیر معصومی سمیت جید خلفاء عظام عرس کی تقریباپ کی قیادت و نگرانی کریں گے،عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھرسے جیدعلماء و مشائخ، قراء و نعت خوان اور سیاسی، سماجی،ملی شخصیات اور مریدین عقیدت مند عرس کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے۔ عرس کی اختتامی اور مرکزی تقریب میں اجتماعی دعا کی خصوصی نشست ہوگی جس میں عالم اسلام ملک پاکستان، امت مسلمہ، افواج پاکستان،کشمیری اور فلسطینی مسلمان بھائیوں کی ازادی اور رہائی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا ہوگی اور بعد نماز ظہر لنگر عام کا اہتمام ہوگا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views