ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا انگلینڈ سے پوٹھوہار ایسوسی ایشن کا 27 رکنی وفد گوردوارہ جنم استھان پہنچ گیاسکھ یاتری سردار بھوپندر سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ جنم استھان پہنچے گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر سکھ رہنماﺅں اورگورودورہ جنم استھان کے کئیر ٹیکر عمران نبی نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا پارتی لیڈر سردار بھوپندر سنگھ سمیت دیگر سکھ یاتریوں نے گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کیں سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان آنے کا خواب پورا ہونے پر ہماری خوشی ناقابل بیان ہے انہوں نے شاندار استقبال کرنے اور س بہترین یکیورٹی فراہم کرنے پر حکومت پاکستان ، متروکہ وقف املاک بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…