ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد

ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سی ایم انیشیٹوز پر عملدرآمد ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت ، سکولوں میں تعلیمی معیار اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل سانگلہ ہل میں مصروف ترین دن گزارا۔اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، ایکسین بلڈنگ عامر محمود ، ایکسین ہائی وے سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول ، گورنمنٹ ٹیکنکل گرلز ہائی سکول سمیت سپشل ایجوکیشن سکول کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری ، سٹوڈنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹوڈنٹس سے سلیبس کے متعلقہ سوال و جواب کیے اور انکو دل لگا کر پڑھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ریلوے پھاٹک مڑھ بلوچاں میں نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لیا اور تحصیل انتظامیہ کو انڈر پاس کی صفائی کا ٹاسک دیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل سانگلہ کے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس کو بھی چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لینے کے لیے سانگلہ سٹی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ، انجمن تاجران سانگلہ ہل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی بازاروں میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجران کے مسائل سنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ کو ریڑھی بانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے میں تعاون پر سانگلہ ہل کی تاجر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹرار آفس میں شہریوں کو دی جانے والی سروسز کا جائزہ بھی لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیل سانگلہ ہل میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، ایکسین بلڈنگ ، ایکسین ہائی وے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور حکومت پنجاب صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت میں ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے ، اساتذہ معمار قوم ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ضلع بھر کے سکولوں کی تزئین و آرائش جاری ہے بچوں کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، محکمہ تعلیم کو وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے ، اساتذہ کی پروموشن سمیت انکے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ، متعلقہ ادارے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ، تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں نے دن رات محنت کرکے ٹارگٹ کو بروقت مکمل کیا۔ڈی سی ننکانہ نے یہ بھی کہا کہ ضلع کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں کو ہر صورت زیروویسٹ بنائیں گے ، عوام الناس ضلع کو زیرویسٹ بنانے اور پارکس کی بحالی کے لیے اداروں سے تعاون کریں۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views