
سرگودھا(ڈویژنل بیورو) سرگودھا کمشنر ایف بی ار عظمت حیات رانجھا سے معروف بلڈرو صحافی سیف الرحمن ملک کی ملاقات ایف بی آر کی ٹیکسز پالیسی بارے خصوصی گفتگوتفصیلات کے مطابق کمشنر ایف بی آر عظمت حیات رانجھا نے بتایا جدید ٹکنالوجی کے ذریعے الیکٹرانک ٹولز کے تحت ٹیکس چوروں کا احاطہ کیا جا رہا ہے گذشتہ ماہ 23ارب روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی جو کے محکمہ کیلئے بڑی کامیابی ہے صرف دو سال کے ڈیٹا تجزیہ کے بعد 83رجسٹرد ٹیکس نادہندگان اور 7ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ افراد کی ٹیکس چوری پکڑی گئی ہے اس پر مزید کام جاری ہےتاجر دوست پالیسیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کے تاجروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے باہمی مشاورت سے ٹیکس نیٹ کو بہتر بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گےپاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں تاجروں ،صنتکاروں کا اہم کردار ہےکوئی بھی ملک ٹیکسوں کے بغیر نہیں چل سکتا ایف بی آر کی تاجر دوست پالیسیوں کے باعث تاجر حضرات ٹیکس کی فراہمی کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے۔