
سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے تنخواہوں کی عدم فراہمی نے ان کی زندگیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ملازمین نے شکایت کی کہ مہنگائی کے اس دور میں ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں، اور ان کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ نہ صرف روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو چکا ہے، بلکہ مالی بحران کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔
مظاہرین نے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔