
ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)شہر میں بھینسوں کے بھانوں پر پابندی کے باوجود ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہونے لگے جس کے سبب پہلے سے موجود سیوریج مسائل میں مزید اضافہ ہونے لگا شہریوں رانا محمد افضال، شیخ آصف ، شیخ عارف، محمد رمضان، اعجاز احمد اور محمد توقیر وغیرہ نے بتایا شہزاد کالونی اور اسکے گردو نواح میں ایک بار پھر بھینس باڑے آباد ہو چکے ہیں جس سے سسٹم مزید تباہ ہو رہا ہے خدارا کمشنر و ڈی سی ڈیرہ غازی خان عثمان خالد نوٹس لیتے ہوئے ان بھینس باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کروائیں
