
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) امروز ایس ایس پی آفس ضلع ویسٹ میں جرائم کے تجزیاتی جائزے اور انسدادِ جرم سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی زیرِ صدارت اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ برانچ انچارجز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایس ایس پی ویسٹ نے تمام تھانہ جات کی کارکردگی اور وقوع پذیر جرائم کا فرداً فرداً تفصیلی محاسبہ کیا اور زیرِ التواء مقدمات پر شدید اظہارِ ناراضگی کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے متعلقہ ایس ایچ اوز سے غیرمنکشف (Undetected) سنگین جرائم پر مفصل بریفنگ لی اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے احکامات صادر فرمائے۔
مزید ہدایت دی کہ اسٹریٹ کرائم، رپیٹڈ افینڈر، لسٹڈ ملزمان اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے۔
منشیات کے کاروبار سے وابستہ تمام ملزمان خواہ کسی بھی کیٹیگری سے تعلق رکھتے ہوں، ان کی فوری گرفتاری کو ممکن بنایا جائے۔
موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ایس ایس پی ویسٹ نے انٹیلیجنس سیکشن کو مزید فعال بنانے، اور معلومات کی بروقت ترسیل کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کومبنگ اور سرچ آپریشنز سے قبل متعلقہ علاقوں میں انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بروقت گرفتاری ممکن ہو۔
اجلاس کے اختتام پر ایس ایس پی ویسٹ نے تمام افسران کو باور کرایا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا قلع قمع ہماری اولین ذمے داری ہے۔