
گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ بی سیکشن کی حدو میں پولیس مقابلہ۔
کچھ دیر پہلے ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن محمد قابل بھیو اور اس کی ٹیم کا ڈاکوؤں کہ ساتھ مقابلہ۔
لنک روڈ جاڑی واھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ 01 ڈاکو ہلاک۔
کچھ دیر پہلے پولیس پارٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان جاڑی واھ سے موٹر وے کی طرف واردات کرنے کے ارادے سے جا رہے ہیں۔
پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہؤا،دورانِ مقابلہ ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو تین ملزمان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔
ہلاک ملزم/ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے۔
پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے بروقت کاروائی کرنے پر پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام