ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راﺅ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ریاست کے چوتھے ستون کی مضبوطی اور پائیداری کا انحصار مثبت اور پیشہ ورانہ صحافت ہے، جنگ ہو یا امن، صحافی شب و روز پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذمہ دارانہ آزادی صحافت ہی جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے، سوشل میڈیا پر معلومات کی رسائی نے صحافت کو ایک نئے دور اور امتحان سے روشناس کروایا ہے، دور حاضر میں معلومات کے انبار میں جعلی خبروں کے خطرات بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب کی صحافی برادری نے ہمیشہ پاکستان کے بہتر امیج کے لیے مثبت صحافت کی ہے جس پر صحافی برادری کے شکر گزار ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…