ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا, وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو تیسری پارٹی کے زریعے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی, اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا تگڑا جواب دیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا, حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارت اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگیا ہے, نواحی گاﺅں بندے کی جاگیر میں ملک شفیق اعوان کی اہلیہ کے انتقال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ بھارت اس سے پہلے بھی اس طرح کے ڈرامے کر چکا ہے جن کے بارے کتابوں میں بھی لکھا گیا ہے, پہلگام ڈرامے کے بعد پاکستان نے سفارتی سطح پر عالمی برادری کو بھارت کے مذموم مقاصد کے بارے بتایا اور پاکستان حکومت, عوام اور عسکری قیادت نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا, اندرونی اور بیرونی کسی بھی دشمن کو ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے, وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت نے ایک حملہ کیا تو پاکستان دو حملے کرے گا, کسی بھی غلطی کی صورت میں بھارت کو وہ جواب دیا جائے جو وہ کبھی نہیں بھلا سکے گا,پاکستانی حکومت, عوام اور افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے, ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا کہ امریکہ کی طرف پہلگام واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ پاکستانی موقف کی کامیابی ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے مسلم لیگی رہنماﺅں رائے صفدر علی کھرل اور ملک عامر اعوان سمیت دیگر کے ہمراہ ملک شفیق اعوان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…