منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد )
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم صاحب کمیٹی چوک سے لے کر سینما گراؤنڈ تک سٹی ہسپتال کی دیوار کے ساتھ لگنے والے فٹ پاتھ پر دکانداروں نے موٹر سائیکل سٹینڈ بنا لیا پیدل چلنے والے روڈ کے بیچ پیدل چلنے پر مجبور ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی یا ملی بھگت کمیٹی چوک سے لے کر سینما گراؤنڈ کی دیوار تک ایک سائیڈ پر دکانداروں نے پانچ سے چھ فٹ پہلے ہی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اب نیو لگنے والے فٹ پاتھ پر بھی کچھ دکانیں اور کچھ نے موٹر سائیکل سٹینڈ بنا لیا شام کے وقت کمیٹی چوک سے لے کر جیل چوک تک گزرنا مشکل کیا یہ قبضہ مافیا نہیں ہے اور دوسری مزے کی بات نیو فٹ پاتھ اج دن میں ہی لگا ہے کیا انتظامیہ نے دکان داروں کے سٹینڈ کے لیے فٹ پاتھ پر عوام کا پیسہ لگایا ہے جو یہ قبضہ کر کے بیٹھے ہیں انتظامیہ نوٹس لے کر دیوار کے ساتھ لگنے والی دکانیں اور فٹ پاتھ پر بنے سٹینڈ کو فل فور ختم کروایا جائے اور کمیٹی چوک سے لے کر چیمہ چوک تک تمام دکانداروں سے دکانوں کے باہر کیا گیا قبضہ ختم کروایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے