کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کا دورہ نیو سیٹلائٹ ٹاؤن

سرگودھا(رپورٹ ای این آئی بیورو)کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کا دورہ نیو سیٹلائٹ ٹا?ن، بسم اللہ پارک کو ماڈل پارک میں تبدیل کرنے کیلئے پی ایچ اے کے جاری اقدامات کا جائزہ، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی کی تفصیلی بریفنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شفیق الرحمن نیازی و دیگر ہمراہ تھے، تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے بسم اللہ پارک کو ماڈل پارک میں تبدیل کرنے کے لئے پی ایچ اے کے جاری اقدامات اور منصوبہ جات کا جائزہ لیا، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حید رکاظمی نے انہیں بتایا کہ سیم کے نزدیک واقع اس پارک کی زمین بہت زیادہ کلر ذدہ تھی جس کی وجہ سے یہاں کھاس پھوس اور پودوں کی نمو ایک بہت بڑا مسئلہ تھی تاہم پی ایچ اے نے اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا اور پارک کو ایک نئے رنگ سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پارک میں میٹھے پانی کی عدم فراہمی سے پودوں کی نشو و نما بری طرح متاثر ہوتی تھی جس پر واٹر سپلائی کے نزد میٹھے پانی کا نیا بور کروایا گیا، منصوبہ کے تحت پورے پارک کو از سر نو تزئین و آرائش کے مرحلہ سے گزارا جا رہا ہے، پارک میں واکنگ ٹریک کو ری شیپ کرنے کے علاوہ یہاں لوگوں کے بیٹھنے کیلئے مزید بینچ اور بچوں کیلئے نئے جھولے لگائے گئے ہیں، صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے یہاں مزید ڈسٹ لگائے گئے، سیمنٹ اور ویلڈنگ کا ریپئرنگ ورک بھی ہوا اور اس کے ساتھ یہاں مزید لائٹس کی تنصیب عمل میں لاتے ہوئے سیلفی پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کے جامع حکمت عملی کے تحت جاری اقدامات کی بدولت پارک کا نقشہ تبدیل ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہے گا، ڈی جی پی ایچ اے توقیر حید رکاظمی کی تفصیلی بریفنگ پر کمشنر سرگودھا نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے پارک میں جاری منصوبہ جات کو پوری شفافیت کے ساتھ مقررہ مدمت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
 

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views