سکرنڈ : کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے ڈویژن کے تمام ٹاؤن چئیرمینز ن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر تمام شہروں کے پبلک مقامات پر واش رومز کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنائیں

سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)

کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے ڈویژن کے تمام ٹاؤن چئیرمینز ن اور محکمہ  لوکل گورنمنٹ  کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات پر تمام شہروں کے پبلک مقامات پر واش رومز کی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور پہلے سے موجود ٹوائلٹس کو فعال بنائیں  وہ آج دربارہال میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ٹاؤن افسران اور میونسپل و ٹاؤن کمیٹی کے چئیرمینز نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے موہن جو دڑو  کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  آج سے 5 ہزار سال پہلے موہن جو دڑو میں ٹوائلٹ اور نکاسی اب کی سہولیات دستیاب تھیں  اور جدید دور میں آج بھی ترقی یافتہ ممالک میں ورلڈ ٹوائلٹ ڈی منایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ تمام شہروں کے پبلک مقامات اور سرکاری دفاتر میں خواتین  وحضرات کے لئے ٹوائلٹ کی مفت سہولت کو یقینی بنایا جائے  اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے احکامات پر ایک کمیٹی کمشنر کی سربراہی  میں تشکیل دی جاچکی ہے کمیٹی ممبران میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر، میونسپل کمشنر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چئیرمین شامل ہیں  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرشہید بینظیرآباد شہریار گل میمن  نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری  کردی گئی ہیں کہ تمام سرکاری دفاتر ، بس اسٹاپ اور دیگر پبلک مقامات پر ٹوائلٹ اور ہاتھ دھونے کی سہولت کو یقینی بنایا جائے  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے بتایا کہ ضلع میں 509 مقامات پر پبلک ٹوائلٹیس کی سہولت دستیاب ہیں  اور انہیں مزید بہتر کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ارسلان سلیم نے بتایا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ ان سہولیات  کی دستیابی کو یقینی بنائیں گی۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views