مشرق وسطی بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

 

میڈیا سیل مستقبل پاکستان (بلال لودھی بیورو چیف ڈیرہ غازی خان/ملتان 

اسرائیل کے غزہ،لبنان اور یمن پر حملے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ چکا ہے:چیئرمین 

اقوام متحدہ اورعالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف کردار ادا کریں:گفتگو

57 اسلامی ممالک اگر ایک دوسرے کا دفاع کرنے کی بجائے خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا

 اسلامی ممالک سربراہان زبانی کلامی مذمتوں اور بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کیخلاف متحد ہوں 

(       )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی بارود کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے،اسرائیل کے غزہ،لبنان اور یمن پر حملوں کے باوجود اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی طاقتوں کا کردار ادا نہ کرنا لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے کہ ہزاروں انسانوں کی ہلاکت اور لاکھوں کے بے گھر ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہیں،لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد لبنانی شہید اور260 زخمی ہوچکے ہیں اس کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں،عالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ وحشیانہ بمباری سے جو انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے وہ بند ہوسکے،اسرائیل کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے اس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک سمیت دنیا اسلامی ممالک کے سربراہان کو آپس کے اختلافات اور مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسرائیل و امریکہ کے خلاف متفقہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا کیونکہ موجودہ وقت زبانی کلامی مذمتوں اور بیانات کا نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے کا ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک اگر ایک دوسرے کا دفاع کرنے کی بجائے ظلم و زیادتی پر خاموش رہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہ پائے گا۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views