نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم )
جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے ڈاکٹر شاہنواز کونبھر کے قتل کو عدالت سے بالاتر ہوکر کیا ہے اور لاش جلا دی گئی ہائی کورٹ کے ججز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر جو لوگ ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر پنجاب کی زمین آباد کرنے کے لیے 6 کینال بنا کر سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے اور سندھ کے عوام پینے کے پانی کو ترس جائینگے ہم نے کالاباغ ڈیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کی اور اب ہم دریائے سندھ سے نکلنے والی نہروں کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے اور ہم دریائے سندھ پر مزید نہریں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر سندھ کا حق ہے۔اور سندھ کو اس کے حقوق نہیں دیئے جا رہے جسقم ضلع نوشہرو فیروز کے آرگنائزر ایاز راجپر نوشہرو فیروز تعلقہ کے چیف آرگنائزر حق پلھ نے کہا کہ جسقم کی تنظیم کے حوالے سے ضلع نوشہرو فیروز کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کرکے آرگنائزرز کا تقرر کیا جارہا ہے۔تاکہ تنظیم نو کا مرحلہ مکمل ہو سکے امتیاز کھوسو اسد عمرانی امام بخش عمرانی خادم شر دیدار شر سمیت جسقم کے رہنما اور کارکنان موجود تھے۔