ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت بگ کیچ اپ ( BCU ) ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس

 منڈی بہاوالدین،( میاں شریف زاہد   )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت بگ کیچ اپ ( BCU ) ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزڈاکٹر افتخار،ڈاکٹر شکیل نذر،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی ، فوکل پرسن ای پی آئی رانا جاوید اختر اور دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف اور ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نے اجلاس کو ضلع منڈی بہاوالدین میں یکم اکتوبر سے 31اکتوبر 2024 تک جاری رہنے والی مہم ، مائیکرو پلان، مسنگ چلڈرن،ویکسین،بگ کیچ اپ ایکٹویٹی ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بگ کیچ اپ مہم کے تحت 2019 تا 2024 ویکسی نیشنز مہم میں کسی بھی وجہ سے رہ جانے والے پیدائش کے وقت سے لے کر 5سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔ان ویکسین سے بچے تپ دق،پولیو، خناق، نمونیہ، کالی کھانسی،کالا یرقان، گردن توڑ بخار، اسہال، تشنج اور خسرہ جیسی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے متعلقہ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بگ کیچ اپ مہم کی کامیابی کیلئے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views