نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیٹی گیشن کمٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

 

نوشہرو فیروز  ( رانا ندیم انجم )

 ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیٹی گیشن کمٹی کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائی کورٹ ، سیشن کورٹ اور لوئر کورٹس میں زیر سماعت مقدمات میں تمام محکموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے توسط سے اپنے کمنٹس جلد ازجلد جمع کروائیں تاکہ ان مقدمات میں سرکار کے مفاد کی حفاظت کی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ کیسز کے سلسلے میں ہر ایک محکمہ کی جانب سے 17 گریڈ یا اس سے زائد کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے اور اس کی کاپی ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے اس کے علاوہ کورٹ کیسز کی مکمل تفصیل بھی ڈپٹی کمشنر آفیس میں جمع کروائی جائے۔ اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد خان شر  نے کہا کہ سرکاری محکموں اور حکومت اور عوام کے مفاد کے لئے تمام کورٹس میں سرکاری وکیل موجود ہیں تمام محکموں کو کورٹ کیسز کے کمنٹس فائیل کرنے میں بلا معاوضہ معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عدالتوں میں سرکاری محکموں کی جانب سے وقت پر جواب داخل نہ کرانے پر سرکاری وکیلوں کو عوامی مفادات کے حفاظت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی لونڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد مستقیم قریشی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر خالد مرزا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خلیل احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراھو کے علاوہ پولیس، ریوینیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views