خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال کی زیر صدارت کسان کارڈ کے استعمال کے لئے بینک آف پنجاب کی جانب سے پی او ایس مشینوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال کی زیر صدارت کسان کارڈ کے استعمال کے لئے بینک آف پنجاب کی جانب سے پی او ایس مشینوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان نے اے ڈی سی (آر) کو بینک آف پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی پوائنٹ آف سیل مشینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ٹوٹل 26ڈیلر ز کو پی او ایس مشینز فراہم کی گئی ہیں۔کسان حضرات اپنا کسان کارڈ ان مشینوں پر استعمال کر کے کھا د اور بیج آسانی سے خرید سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ان مشینوں میں حکومت کے جانب سے مقرر کر دہ ریٹ فیڈ کر دیئے گئے ہیں اور کسی بھی قسم کی اوورچارجنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ڈیلر ز کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے اور کسی بھی ڈیلر کی جانب سے اوورچارجنگ کی صور ت میں فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views