سرگودھا(ای این آئی)سرگودھا پاکستان مسلم لیگ ن صدر وومن ونگ حلقہ پی پی 77 رخسانہ طاہر کی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثناءاللہ سے اُن کے سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ پی پی 77 اور سرگودھا شہر کے مختلف معاملات پر بات کی اور خاص کر دیہاتوں میں علاج معالجے کے لیے ڈسپینسریوں کے لیے خصوصی زور دیا تاکہ غریب لوگوں کا بروقت علاج ہو سکے اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پروجیکٹ اور انے والے نئے منصوبوں کے بارے بات چیت کی اور بعد میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 77 کی وومن صدر رخسانہ طاہر نے رانا ثناءاللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد میرے حلقہ کے دیہاتوں میں خوشحالی آے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن انشاءاللہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے خوشحال ممالک میں شامل ہو گا اور میاں نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف اور محترمہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف صاحبہ کا وژن خوشحال پاکستان اور خوشحال عوام ہے اور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں اور مجھے میری قیادت پر پورا اعتماد ہے اور میرے حلقہ کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور ایم پی اے رائے صفدر ساہی میرے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور میں اُن کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…