منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں عشرہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم بڑی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، جشن عید میلاد النبی کے موقع پر کالج کی بلڈنگ کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اورخوبصورت لائٹس سے خوب سجایا گیا ، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ قاری کی زیر نگرانی کالج ہذا میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، کالج میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے تمام کالجز کے طلبہ کے درمیان حسن قرات کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جب کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا ، کالج کی مرکزی لائبریری میں طلباء کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ کے موضوع پر مضمون نویسی کے مقابلہ جات بھی ہوئے جس میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا، ان تمام مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے اول انعامات حاصل کئے ، عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے کالج کے مرکزی کانفرنس ہال میں پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ قاری کی زیر صدارت نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد بھی کیاگیا جس میں وائس پرنسپل پروفیسر طارق حسین مغل ، پروفیسر اقبال سیماب مانگٹ سمیت کالج کے لیکچرارز ، پروفیسرز اور طلبا نے بھر پور شرکت کی ، نعتیہ مقابلے میں کالج کے طلباء نے بڑے ذوق اور شوق سے حصہ لیا اور اپنی خوبصورت آواز اور دلنشین انداز میں نعتیں پڑھیں اور حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ، تقریب کے اختتام پر طلباء میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور انعامات سے نوازا گیا ۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…