رپورٹ : محمد حسین سومرو
آج بعد نماز عصر، کانسٹیبل خدا بخش کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی، جس میں سندھ پولیس کے آئی جی، اے آئی جی، ڈی آئی جی ساؤتھ، اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے شہید کی بہادری، عزم، اور قربانی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہیں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،
ہم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ عمیق ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ کانسٹیبل خدا بخش کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ہم سندھ پولیس کے اس بہادر اہلکار کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کے محافظوں کی حفاظت فرمائے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ ہونے دے۔