سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
شہید بینظیر آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید 5 ملزمان گرفتار جن میں منشیات فروش سمیت پولیس کو انتہائی مطلوب روپوش ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو صاحب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ اے سیکشن، تھانہ بی سیکشن اور تھانہ دولت پور کے ایس ایچ او اور اُس کی ٹیم کی بہترین و کامیاب کارروائیاں دورانِ سنیپ چیکنگ 3 منشیات فروش غُلام شبیر خاصخیلی، ایاز علی ڈاہری اور میر محمد رند کو بھاری تعداد میں وسکی پوائنٹس، دیسی شراب اور چرس سمیت گرفتار کرلیا۔جب کے تھانہ اے سیکشن کی دوسری کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب 2 روپوش ملزم سجاد جمالی اور ماجد جمالی کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھترین اور کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو صاحب نے پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور مزید سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔