پھالیہ رپورٹ میاں عامر شکور
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سال رواں میں سرکل پھالیہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا گیا تفیلات کے مطابق
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جائے گا، پنجاب پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری نبھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین احمد محی الدین نے ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سرکل پھالیہ پولیس نے سال رواں کے دوران
سرکل پھالیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کی 10 گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں اس کے علاؤہ 29 مقدمات میں 44 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 کروڑ 2 لاکھ 33 ہزار مالیت کا مال مسروقہ بھی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا اور 23 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی 9 راس بھینسیں اصل مالکان کے حوالے کی گئیں انہوں نے مذید بتایا کہ 74 ملزمان سے 6 کلاشنکوف 6 رائفل 5 رائفل بارہ بور ،57 پسٹل اور 921 گولیاں برآمد کی گئیں ، منشیات کے حوالے سے 47 مقدمات درج کر کے 45887 گرام چرس ،329 لیٹر شراب برآمد کی گئی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہمارا فوکس ریلیف ہے فوٹو سیشن نہیں انہوں نے کہا اگر عوام اور میڈیا پولیس کے دست و بازو بنیں تو انشاء اللہ جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔