سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پُرامن احتجاج کرنے والے رواداری مارچ کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی سفاکی قرار دیا ہے

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)

 سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پُرامن احتجاج کرنے والے رواداری مارچ کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج ، شیلنگ اور گرفتاریوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی سفاکی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ رواداری مارچ کے شرکاء پر قائم بے بنیاد مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں۔ کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ  کو مکمل طور پر پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات جئیے سندھ محاز کے چیرمین ریاض چانڈیو اور قوم پرست رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی کے گھروں پر چھاپے، چادر و چار دیواری کی پامالی اور ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرُامن احتجاج پر سندھ حکومت کی غنڈہ گردی شرمناک ہے، ہر فرد کو پر امن احتجاج میں حصہ لینے کا بنیادی حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں جمہوریت کے بجائے ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، عوام کو اظہار کی آزادی سے روکنا غیر قانونی ہے اور ہم پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرامن مظاہرین کے خلاف پولیس کی بربریت کی ایسی کھلی کارروائیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون پر امن جمہوری احتجاج پر تشدد اور طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔  سید زین شاہ نے کہا کہ یہ اقدام قابل مذمت اور ہر طرح سے ناقابل قبول ہے۔ حکومت کا رویہ غیر آئینی ، غیر جمہوری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سیاسی مخالفین کو گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔ سید زین شاہ نے مطالبہ کیا کہ کہ گرفتار مظاہرین کو فوری طور پر رہا کیا جائے،

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views